دوبئی، 27فروری (یوا ین آئی) ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں اپنی مایوس کن کارکردگی سے آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں اپنا نمبر ایک کا تاج گنوا دیا اور آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیون اسمتھ پھر سے اول نمبر پر آگئے ہیں۔









