ممبئی 29 فروری (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رانوت کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ کنگنا ان دنوں جے للتا کی بائیوپک میں کام کر رہی ہیں. انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے ساتھ منسلک چیزوں کے ساتھ ساتھ اپنی شادی سے متعلق افواہوں کا بھی جواب دیا.
کنگنا نے بتایا کہ ابھی ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے. ابھی وہ سنگل ہی خوش ہیں لیکن ان کے بھائی جلد ہی ازدواجی زندگی میں بندھ سکتے ہیں. کنگنا نے کہا کہ ابھی انہیں اپنی زندگی میں بہت کچھ کرنا ہے۔
کنگنا نے اپنے پروجیکٹس کے بارے میں کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی سپر ہٹ فلموں میں شما ر تنو ویڈس منوکا تیسرا حصہ بنے. انہوں نے کہا کہ اگر اسکرپٹ اور پروجیکٹ میں کچھ دم ہوتا ہے تو وہ ضرور چاہیں گی کی تنو ویڈس منو کا ایک اور سیکوئل بنے۔