کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال کی تیسری امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایران میں کوویڈ-19 کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے دی گئی امداد کے سلسلے میں پیر کے روز بین الاقوامی فنڈ برائے اطفال یونیسیف کی تیسری امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی جو ادویات اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات اوراشیاء پر مشتمل ہیں۔









