نئی دہلی، 25 مارچ (ےو اےن آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر بدھ کو اپنے ساتھیوں سے دوری اپناتے ہوئے کابینہ کی میٹنگ کی منگل کی آدھی رات سے پورے ملک میں 21 دن کے لاک ڈاو¿ن کے بعد کابینہ کی یہ پہلی میٹنگ تھی۔ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم سمیت تمام وزیر 1-1 میٹرکے فاصلہ پر بیٹھے تھے۔ مسٹر مودی نے منگل کی رات ملک کے نام پیغام میں ’سوشل ڈسٹےنس‘ کی بات کہی تھی ۔
کابینہ کی میٹنگ میں تمام اتحادی عام طور پر راو¿نڈ ٹیبل میں بیٹھے رہتے ہیں لیکن آج تمام وزیر تقریبا ایک ایک میٹر کے فاصلے پر کرسیوں پر بیٹھے تھے۔
میٹنگ میں مسٹر مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر صحت ہرش وردھن اور انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک وغیرہ موجود تھے۔