ممبئی 29 مارچ (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ ٹوئنكل کھنہ اپنے شوہر اکشے کمار کے کورونا وائرس ‘كووڈ -19’ سے نمٹنے کے لئے بنائے گئے پی ایم-کیئر فنڈ میں 25 کروڑ روپے کا ڈونیشن دینے پر فخر محسوس کررہی ہیں۔کورونا وائرس سے پوری دنیا اس وقت متاثر ہے۔
اس بحران کی گھڑی میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سب کی طرف سے پي ایم كیئر فنڈ میں اپنا تعاون دینے کی بات کہی تھی۔
اکشے نے فنڈ میں 25 کروڑ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
اکشے کی اس پہل سے ان کی بیوی سب سے زیادہ فخر محسوس کر رہی ہیں۔ٹوئنکل نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اکشے سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تواکشے نے کہا جب میں نے اپنا کریئر شروع کیا تھا اس وقت میرے کچھ نہیں تھا، لیکن آج میرے پاس بہت کچھ ہے، میں پیچھے نہیں ہٹ سکتا. جن کے پاس کچھ نہیں ہے میں ان کی مدد کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔
This is that time when all that matters is the lives of our people. And we need to do anything and everything it takes. I pledge to contribute Rs 25 crores from my savings to @narendramodi ji’s PM-CARES Fund. Let’s save lives, Jaan hai toh jahaan hai. 🙏🏻 https://t.co/dKbxiLXFLS
— Akshay Kumar (@akshaykumar) March 28, 2020