مختلف جرمن کمپنیوں کو کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کمپنیوں نے مالی رکاوٹوں کو عبور کرنے کے لیے بینکوں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔جرمنی میں آ ج کل بینکوں کی جانب عمومی طور پر نہ ہونے کے برابر یا بغیر کسی بھاری اضافی سود کے قرضے فراہم کیے جاتے ہیں اور یہ کسی حد تک ایک رواج سا بن چکا ہے۔ اب کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلنے سے کئی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو اپنے معمولات چلانے یا بحال رکھنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ مشکلات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدید ہو رہی ہیں۔









