رواں سال رپورٹس سامنے آئیں کہ ہولی وڈ فلم ’کونٹیجن’ کورونا وائرس جیسی ایک وبا پر مبنی فلم تھی جس کے بعد 12 سال پرانی ایک کتاب سامنے آئی جس میں اس وائرس کی پیشگوئی کی گئی اور بعدازاں ڈزنی کی فلم ٹینگلڈ کو کورونا وائرس سے جوڑا گیا۔اور اب رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ عالمی شہرت یافتہ اور پاپ موسیقی کے بادشاہ کہلائے جانے والے امریکی گلوکار آنجہانی مائیکل جیکسن نے بھی کورونا وائرس جیسی ایک عالمی وبا کی پیشگوئی اپنی زندگی میں ہی کردی تھی۔









