چےنگڈ و،31 مارچ ( یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے برسرپیکار چین کے صوبہ سچووان میں جنگل میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 19 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
File Photo
مقامی حکام نے منگل کو بتایا کہ پیرکو لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے فائر فائٹر کے 18 عملہ اور جنگلات کے ایک اہلکار کی موت ہو گئی۔ یہ سبھی منگل کو علی الصبح دو بجے اس وقت آگ کی زد میں آ ئے جب ہوا نے اچانک اپنا رخ بدل لیا۔
شچانگ نامی شہر کے انفارمیشن آفس کے مطابق پیر کو تقریبا چار بجے جنگل میں آگ لگی اور تیز ہواو¿ں کی وجہ سے یہ جلد ہی پاس کے پہاڑوں میں پھیل گئی۔ اس کے بعد آگ بجھانے اور ریسکیوکاموں کے لئے 300 سے زائد فائر فائٹر ز اور 700 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کو لگایا گیا تھا۔