واشنگٹن ،یکم اپریل (یواین آئی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ -19) کا پھیلاو ملک میں شباب پر پہنچ چکا ہے اور ہم وطنوں کو’بہت تکلیف دہ‘آنے والے دو ہفتوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
ٹرمپ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا”میں چاہتا ہوں کہ ہر امریکی آنے والے مشکل دنوں کے تیار رہے۔ جیسا کہ ماہرین پیشین گوئی کر رہے ہیں کہ ہمارے آنے والے دو ہفتہ انتہائی مشکل رہنے والے ہیں۔ وہ جھوٹ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سرنگ کے آخر میں کچھ روشنی نظر آ رہی ہے، لیکن آنے والے دو ہفتے انتہائی دردناک رہنے والے ہیں“۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس آئندہ دو ہفتہ میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد بانٹنے کے لئے 10 ہزار وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ کورونا وائرس (کووڈ -19) سے 3700 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 185000 متاثر ہیں۔