واشنگٹن، 8 اپریل (یو این آئی) ٹوئٹر کے بانی اور ایکزیکٹیو ڈائریکٹر جیک ڈورسی نے بدھ کو کورونا وائرس کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں 100 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر ڈورسی نے منگل کو ٹوئیٹ کرکے کہا کہ کووڈ19 کے لئے راحتی کاموں میں اپنی اسکوائر ڈکویٹی کے 100 کروڑ ڈالر (میری املاک کا 28 فی صد ) سے ایک چھوٹی ایل ایل سی شروع کرنے جارہا ہوں۔
انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں عالمی سطح پر پھیلے کورونا وائرس کے بحران سے ابھرنے کے بعد دنیا بھر کی لڑکیوں کی صحت اور تعلیمی پروگراموں کو مالی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فنڈنگ میں پوری طرح شفافیت برتی جائے گا اور تمام عطیوں کا حساب کتاب ٹوئیٹر پر جاری کیا جائے گا۔