کتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں کی جانب سے دنیا کو بگاڑنے اور قدرتی چیزوں کی قدر نہ کرنے پر قدرت کا رد عمل ہوسکتا ہے۔پوپ فرانسس نے کورونا وائرس کے حوالے سے مذکورہ باتیں ایک ایسے وقت میں کہیں ہیں جب وہ خود بھی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے ویٹی کن سٹی تک محدود ہیں اور انہوں نے تمام سرگرمیاں بھی معطل کر رکھی ہیں۔









