جرمنی کے “اولڈ ہومز “ میں رہنے والے بزرگ افراد کو ان کے گھر والوں یا دوست احباب سے ملنےکی اجازت نہیں ہے اور اب انہیں اہل خانہ کے بغیر وقت گزارنا ہو گا۔موجودہ کورونا وبائی بیماری کی وجہ سے ، “اولڈ پيپلز ہاؤس” یا بوڑھے لوگوں کی رہائش گاہوں ميںبہت زيادہ اداسی چھا چکی ہے کیونکہ وہ فی الحال بیرونی دنیا سے منقطع ہو گئے ہیں۔ یورپ میںبہت سارے بوڑھے لوگوں کے لیے يہ بہت ہی مشکل وقت ہے۔









