ریاست اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں دو سادھوؤں کو مندر میں ہی قتل کردینے کامعاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد ریاستی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت کارروائی کے احکامات دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اس قتل کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ چند روز قبل ہی ریاست مہاراشٹر کے پال گھر میں دو سادھوؤں سمیت تین افراد کو ہجومی تشدد میں قتل کر دیا گیا تھا جسے بعض حلقوں نے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔









