لندن، 14 مئی (یو این آئی) بینکوں کے ساتھ نو ہزار کروڑ روپے کی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں مطلوبہ مفرور شراب کاروباری وجے مالیا کو جمعرات اس وقت زبردست جھٹکا لگا، جب برطانیہ کی سپریم کورٹ نے اس کی ہندوستان حوالگی کے خلاف اپیل سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔









