چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکا چین کو ایک ’نئی سرد جنگ کے دہانے‘ پر دھکیل رہا ہے۔امریکا اور چین کے درمیان کورونا وائرس اور ہانگ کانگ کے تشخص سمیت متعدد امور پر کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ امریکا چین کو سرد جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے۔









