نئی دہلی : اترپردیش میں کانپور کے ایک کالج کے نوجوان طالب علم نے کورونا کی وبا پر لاک ڈاؤن میں انگریزی میں ایک ناول لکھ ڈالا ہے جس کی رسم اجراء 10 جون کو مقررہے ۔
18سالہ طالب علم یش تیواری نے دعوی کیا ہے کہ اس کا یہ ناول ہندوستان کا ہی نہیں بلکہ دنیا کا کورونا بحران پر پہلا ناول ہے۔کانپور میں جاگرن کالج میں صحافت کے طالب علم مسٹر تیواری کا کہنا ہے کہ ’پینیڈیمک 2020‘ نامی ان کا یہ ناول پہلے ای بک کے طورپر اور اس کے بعد پرنٹ کے طورپر نکل رہا ہے۔