ممبئی، 14 جون (یواین آئی) ایم ایس دھونی فیم بالی ووڈ اداکار سشانت راجپوت نے اتوار کو یہاں باندرا میں واقع اپنے گھر میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ پولس نے ان کے نوکرسے ملی اطلاع کے بعد اس واقع کی تصدیق کی ہے۔ خودکشی کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک فوری طورسے پتہ نہیں چل سکا ہے۔
پولس نے بتایا کہ سشانت کے گھر کے نوکر نے باندرا پولس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ ’کائے پوچھے‘ سے اپنی فلمی کیریر کی ابتدا کرنے والے سشانت نے ’’ڈیٹیکٹیو وومکیش بکشی‘ ، ایم ایس دھونی:دی انٹولڈ اسٹوری‘ اور ’چھیچھوڑے‘ جیسی فلموں میں اہم کردار نبھایا تھا۔ وہ عامر خان کی مشہور فلم ’پی کے‘ میں پاکستانی نوجوان کے مختصر کردار میں نظر آئے تھے اور شائقین کے درمیان مقبولیت حاصل کی تھی۔
Sushant Singh Rajput…a bright young actor gone too soon. He excelled on TV and in films. His rise in the world of entertainment inspired many and he leaves behind several memorable performances. Shocked by his passing away. My thoughts are with his family and fans. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 14, 2020