انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایجنسی کے ساتھ کئے گئے حفاظتی اقدامات سے متعلق وعدوں پر مکمل طور پر عمل درآمد اور دو جوہری مقامات تک رسائی دی جائے۔آئی اے ای اے کی جانب سےجاری ایک بیان کے مطابق بورڈ آف گورنرز نے ایک قرارداد منظور کی جس میں ایران سے کہا گیا ہے کہ وہ آئی اے ای اے سے این پی ٹی سیف گارڈز ایگریمنٹ اور اضافی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے مکمل تعاون کرے۔









