نئی دہلی ، 20 جون (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی کا چینی دراندازی پرآل پارٹیز میٹنگ (اے پی ایم) میں دیا گیا بیان ثابت کرتا ہے کہ انہوں نے چینی جارحیت کے سامنے خود سپردگی کردی ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’وزیر اعظم نے چینی جارحیت کے سامنے ہندوستانی زمین حوالے کردیا ہے‘‘۔
انہوں نے مسٹر مودی سے تیکھے سوال کئے اور جاننا چاہا کہ’’اگر زمین چینی تھی تو ہمارے فوجیوں کو کیوں مارا گیا اور وہ جاں باز کہاں مارے گئے‘‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ایسی خبر پوسٹ کی ہے جس میں مسٹر مودی کی آل پارٹیز میٹنگ میں دیا گیا بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ہماری سرحد میں داخل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کسی نے ہماری چوکی پر قبضہ کیا ہے۔