نئی دہلی، 30 جون (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش پولیس پر جابرانہ کارروائی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس کارکنان کو فرضی معاملوں میں پھنسایا جارہا ہے۔
محترمہ گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کرکے کہا ’’کانگریس کے لیڈڑ اور کارکنان عوام کے امور پر آواز بلند کرنے کے پابند عہد ہیں۔ بی جے پی حکومت اترپردیش پولیس کو ظلم کا اوزار بناکر دوسری پارٹیوں کو آواز اٹھانے سے روک سکتی ہے، ہماری پارٹی کو نہیں۔ دیکھئے کس طرح یو پی نے ہمارے اقلیتی شعبے کے صدر کو رات کے اندھیرے میں اٹھایا۔ پہلے فرضی الزامات پر ہمارے ریاستی صدر کو چار ہفتوں کے لئے جیل میں رکھا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ پولیس جابرانہ کارروائی کرکے اور فرضی مقدموں میں پھنسائے لیکن کانگریس کارکنان ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ پولیسیا کارروائی جابرانہ اور غیر جمہوری ہے۔ کانگریس کے سپاہی پولیس کی لاٹھیوں اور فرضی مقامات سے نہیں ڈرنے والے‘‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں اتر پردیش پولیس کانگریس کے اقلیتی سیل کے صدر شاہنواز عالم کو ان کے گھر سے گرفتار کرکے لے جارہی ہے۔ پولیس نے ان پر گزشتہ برس 19 دسمبر کو لکھنٔو میں سی اے اے کے مخالفت میں ہوئے تشدد اور آگ زنی ہونے کا الزام لگایا ہے۔