نئی دہلی،5جولائی (یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کو صدر جموریہ رام ناتھ کووند سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی راشٹرپتی بھون کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مودی نے صدر کو قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے حالیہ مسئلوں سے واقف کرایا ہے۔
لداخ کی گلوان وادی میں ہندوستانی اور چینی افواج کے درمیان ہوئی پُرتشدد جھڑپ کے بعد مسٹر مودی نے کل لیہ کا دورہ کیا تھا۔
ایسا سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر مودی ’لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)‘ پر دونوں ملکوں کے درمیان جاری تناؤکے حالات پر بھی صدر سے بات چیت کی۔