نئی دہلی،8 جولائی (یواین آئی) صاف ایندھن کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ہندوستانی ریلوے نے بیٹری سے چلنے والے ریل انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
یہ انجن ریلوے کے جبل پور ڈویژن میں بنایا گیا ہے اور اس کا نام ’نودوت‘ رکھا گیا ہے۔ یہ ڈبل موڈ میں کام کرتا ہے۔
وزیرریلوے پیوش گوئل نے ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے ’نودوٹ‘ کے کامیاب تجربہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا’’یہ بیٹری سے چلنے والا لوکو ایک روشن مستقبل کی علامت ہے ، جو ڈیزل سے غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت اور ماحولیات کے تحفظ میں ایک بڑا قدم ہوگا‘‘۔