برطانیہ کی شہزادی بیٹرس نے بزنس ٹائیکون ایڈورڈو ماپیلی موزی سے نجی تقریب میں شادی کرلی۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق شادی انتہائی سادگی سے ونڈسر میں ہوئی جس میں ملکہ برطانیہ اور خاندان کے چند افراد نے شرکت کی۔تقریب کا انعقاد رائل لوج میں آل سینٹس کے رائل چیپل میں کیا گیا تھا۔









