لکھنؤ: لکھنؤ ترقیاتی اتھارٹی کے وائس چیئر مین شیواکانت دویدی راجدھانی میں ہورہی غیر قانونی تعمیر اور زمین کے غلط استعمال کےخلاف کارروائی کی ہدایت پر ایل ڈی اے افسر مسلسل غیرقانونی تعمیرات اور زمین کے غلط استعمال کے سلسلہ میں کارروائی کررہے ہیں۔
جمعہ کو ایل ڈی اے کے افسران نے آئی آئی ایم روڈ واقع سائیں سٹی پر نقشہ منظورکرائے بغیر ہورہی غیر قانونی تعمیرکو سیل کردیا۔ کے این سنگھ کی جانب سے آئی آئی ایم روڈ واقع سائیں سٹی میں بغیر نقشہ منظورکرائے غیر قانونی طور سے تعمیرکرائی گئی تھی۔ مذکورہ کے خلاف مقدمہ نمبر ۱۷؍۲۰۲دائرکیا گیاتھا جس پر مجاز افسر ریتو سہاس نے گزشتہ ۱۴؍جولائی کو تعمیر کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا۔ مذکورہ تعمیر کو جمعہ کو سیل کیاگیا سیلنگ کی کارروائی ایگزیکٹیو انجینئر او پی مشرا کی قیادت میں جونیئر انجینئر انل مشرا اور ایل ڈی اے و مڑیاؤں پولیس کے تعاون سے کی گئی۔