نئی دہلی، 25 جولائی ؛ ملک میں عالمی وبا کووڈ ۔19 کے قہر کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48،916 نئے معاملات سامنے آنے سے مجموعی متاثرین کی تعداد 13.36 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور757 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 31 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 13،36،861 ہوگئی ہےجبکہ اموات کی مجموعی تعداد 31،358 ہے۔ اس دوران کورونا انفیکشن سے 32،223 مریضوں کی بازیاب کے بعد یہ تعداد 8،49،432 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ابھی بھی کورونا انفیکشن کے 4،56،071 فعال کیسز ہیں۔
مختلف ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں کورونا کے 9615 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 278 لوگ مرچکے ہیں۔ یہاں اب متاثرین کی تعداد 357117 اور اموات کی تعداد 13132 ہے جبکہ 199967 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں۔
انفیکش کے معاملے میں تمل ناڈو دوسر ے نمبر پر ہے یہاں 6،785 نئے کیسز سامنے آئے جن میں 88 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ یہاں متاثرین کی تعداد 1،99،749 اور اموات کی تعداد 3320 ہوگئی ہے جبکہ 1،43،297 مریضوں کو بازیاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کیا جاچکا ہے۔