ابوجہ، 30 جولائی (ژنہوا) جنوبی افریقی ملک نائیجریا میں بندوق برداروں کے ایک گروپ نے کوگی صوبے میں ایک فرقے پر حملہ کرکے 14 لوگوں کو قتل کردیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔
صوبے کے پولیس سربراہ ایدے ایوبہ نے بدھ کے روز بتایا کہ مارے گئے لوگوں میں سے 13 کوگی کے مقامی سرکاری کورٹن کارفے علاقے میں اگربڈو فرقے کے ایک کنبے کے ارکان ہیں۔
مسٹر ایوبہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس حملے میں چھ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک حملے کا سبب پتہ نہیں چلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سبھی کو گولی مارکر قتل کیا گیا ہے۔ بندوق بردار، حفاظتی دستوں کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کی تلاش کے ساتھ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔