نئی دہلی، یکم اگست (یو این آئی) راجیہ سبھا رکن امر سنگھ کا آج انتقال ہو گیا۔ وہ 64 برس کے تھے۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق جنرل سکریٹری امر سنگھ گردے کے مرض میں مبتلا تھے اور کئی ماہ سے سنگاپور میں ان کا علاج ہو رہا تھا۔
ان کے اہل خانہ میں بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔ مسٹر سنگھ ایس پی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے کافی قریبی تھے۔ ان کی پیدائش اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں 27 جنوری 1956 میں ہوا تھا۔