لاس اینجلس ، 2 اگست ( یواین آئی ) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا پانچ لاکھ سے زائد کورونا وائرس سے متاثرہ کیسزوالی پہلی ریاست بن گئی ہے ۔ کیلیفورنیا کے محکمہ صحت عامہ نے ہفتہ کو بتایا کہ ریاست میں کورونا کے 6،542 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 500،130 ہوگئی ہے۔
اس دوران وہاں کورونا سے 219 ہلاکتیں ہوئیں ، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 9،224 ہو گئی ہے ۔ کیلیفورنیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75،546 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ، جس سے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد بڑھ کر 7،886،587 ہو گئی ہے ۔