روم ، 2 اگست (اسپوتنک) اٹلی میں کورونا وائرس ’کووڈ ۔19‘ سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 200،000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اٹلی کی وزارت صحت کے مطابق سنیچر تک صحت یاب مریضوں کی تعداد 200،229 ہو چکی ہے۔ اٹلی میں کورونا کے 12،500 ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے 705 اسپتال میں داخل ہیں ۔ صرف 43 مریض آئی سی یو میں ہیں۔ اٹلی میں کورونا کے 2،48،000 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ملک میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 35،146 ہوگئی ہے۔
اٹلی میں جولائی کے مہینے میں یومیہ کورونا کے 200 سے 300 نئے کیسز آرہے ہیں ، جیسے ملک میں وبا کے پھیلنے کے آغاز میں آ رہے تھے ۔
یہ پہلا یورپی ملک تھا جو کورونا وبا کی گرفت میں آیا تھا اور 31 جنوری کو ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا۔