کاٹھمنڈو ، 2 اگست (ژنہوا) نیپال میں کورونا وائرس ’کووڈ – 19‘ کے 315 نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر20،000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
نیپال کی وزارت صحت نے بتایا کہ نیپال میں کورونا انفیکشن کے 20،086 کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس ہفتے کےاوائل سے ہی نیپال میں کورونا کے نئے کیسزمیں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔ وزارت کے ترجمان جاگیشور گوتم نے کہا کہ لوگ سماجی فاصلے کے ضابطوں پر عمل نہیں کررہے ہیں اور وہ مذہبی تقاریب اور سیاسی تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں ، جس کی وجہ سے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ’’ بہت سارے لوگ ماسک نہیں پہن رہے ہیں۔ ہمیں اس سلسلے میں سرکاری ملازمین کے خلاف بھی بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں‘‘۔
ترجمان نے بتایا ’’ موصولہ اطلاع کے مطابق ہندوستان کے راستے نیپال آنے والے بہت سے لوگوں کی کورونا وائرس جانچ نہیں ہو رہی ہے‘‘۔
وزارت صحت کے مطابق نیپال میں حکومت نے 22 جولائی کو چار ماہ کا لاک ڈاؤن ختم کردیا جس کے بعد کووڈ کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔