چنڈی گڑھ ، 25 اگست (یواین آئی) ہریانہ کے ٹرانسپورٹ اور کانکنی کے وزیر مولچند شرما کوروناوائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔شرما نے منگل کے روز خود ہی ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
اس سے قبل ریاست ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر اور اسمبلی کے اسپیکر گیان چند گپتا پیر کو کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔
مولچند شرما نے کورونا پازیٹو ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا’’میری نوول کورونا وائرس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ اسی وجہ سے میں خود کو آئسو لیٹ کر رہا ہوں۔ مجھ میں کسی بھی قسم کی کوئی علامت نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں جو لوگ بھی میرے رابطے میں آئے ہیں ان سے درخواست کرتا ہو ں وہ بھی اپنا ٹسٹ کروائیں اور اپنے آپکو محفوظ رکھیں‘‘۔