سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح کیا کہ سعودی عرب فلسطین کی آزادی اور پرامن حل کے لیے اپنے موقف پر قائم ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سعودی فرماں روا نے امریکا پر فلسطین کا مسئلہ عرب امن اقدام کے تحت حل کرنے پر زور دیا۔









