نئی دہلی،11 ستمبر (یواین آئی) فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے ہندوستان کے دعوے کی حمایت کرتا ہے۔
مسز پارلی جمعرات کو فرانس سے خریدی گئی 36 رافائل لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ کے پانچ طیارروں کو باقاعدہ طور پر شامل کرنے کے لئے جمعرات کے روز ایک تقریب میں شریک ہوئیں ،اس موقع پرانہوں نے کہا’’فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کیلئےہندوستان کے دعوے کی تائید کرتا ہے‘‘۔







