نئی دہلی، 14ستمبر (یو این آئی) دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا پیر کو کورونا وائرس (کووڈ 19 ) سے متاثر ملے مسٹر سسودیا نے خود کے کورونا سے متاثر ہونے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ ہلکا بخار ہونے کے بعد آج کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے، میں نے خودکو آئسولیشن میں کرلیا ہے۔۔
فی الحال بخار یا دیگر کوئی پریشانی نہیں ہے۔ میں مکمل طورپر ٹھیک ہوں۔ آپ تمام کی دعاوں سے جلد ہی مکمل طورپر صحت یاب ہوکر کام پر واپس آوں گا۔
نائب وزیراعلی بخار ہونے کی وجہ سے اسمبلی کے آج کے ایک دن مانسون اجلا س میں شامل نہیں ہوئے تھے۔
مسٹر سسودیا دہلی حکومت کے دوسرے وزیر ہے جو اس وائرس کی زد میں آئے ہیں۔ اس سے پہلے وزیر صحت ستیندر جین بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔