نئی دہلی،19 ستمبر(یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں دو دن کے دوران اضافے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے اور 93،337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اسی عرصہ میں ریکارڈ 95،880 افراد شفایابی کے ساتھ ہی جان لیواوبا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 42 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔
جان لیوا وبا سے صحت مند افراد کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا کے سبھی ممالک کے مقابلہ میں ہندوستان میں کورونا کے شفایاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
ہفتہ کوصحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 93،337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 53،08،014 ہوگئی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز 96،424 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ جمعرات کے روز 97،894 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔
اسی عرصہ کے دوران 95 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 42،08،431 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 1247 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 85،619 ہوگئی ہے۔
نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 3790سے گھٹ کر 10،13،964 رہ گئے ہیں۔ کیونکہ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہیں ۔
ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 19.10 فیصد،شفایابی کی شرح 79.28 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.61 فیصد ہے۔