اورنگ آباد ، 23 ستمبر ( یواین آئی) مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1403 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 40 افراد اس وبا سے ہلاک ہوگئے۔
یہ اطلاع الگ الگ اضلاع کے ہیلتھ افسران بدھ کے روز دی۔
مختلف ضلعی صدر دفاتر سے موصولہ اعدادوشمار کے مطابق آٹھ اضلاع میں اورنگ آباد کورونا سے سب سے زیادہ متاثررہا جہاں 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 7 افراد کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد ضلع عثمان آباد میں 206 نئے کیسز اور 7 اموات ، ضلع لاتور میں 240 نئے کیسز اور چھ اموات ، ضلع ناندیڑ میں 232 نئے کیسز اور پانچ اموات ، ضلع جالنہ میں 78 نئے کیسز اور پانچ اموات ، ضلع پربھنی میں 76 نئے کیسز اورپانچ اموات ،ضلع بیڈ میں 146 نئے کیسزاورچاراموات اور ضلع ہنگولی میں 54 نئے کیسزاور ایک مریض کی موت کی اطلاعات ہیں۔