نئی دہلی، 25 ستمبر ( یواین آئی) ملک میں لگاتار چھ دن تک کورونا وبا کو مات دینے والوں کی تعداد وائرس کے نئے کیسز سے زیادہ رہنے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی آئی اور اس دوران جہاں 81،177 افراد شفایاب ہوئے، وہیں تقریبا پانچ ہزار مزید اضافہ سے 86،052 کیسز رپورٹ ہوئے جن کے نتیجے میں فعال کیسز میں 3،734 کا اضافہ ہوا۔
جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 86،052 نئے کیسز سامنے آئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 58،18،571 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 81،177 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 47،56،165 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 3،734 کےا ضافہ سے مجموعی تعداد 9،70،116 ہوگئی ہے ۔
اس سے قبل مسلسل چھ دن تک کورونا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافے سے ایکٹیو کیسز میں کمی واقع ہوئی تھی۔ فعال کیسز میں ہفتہ کو 3790 ، اتوار کو 3140 ، پیر کو 7525 ، منگل کو 27،438 ، بدھ کے روز 7،484 اور جمعرات کو 1،995 عدد کی کمی آئی۔
اسی عرصہ کے دوران ملک میں کورونا کے 1،141 مریض لقمہ اجل بن گئے جس سے جان لیوا وبا سے ہاتھ دھونے والوں کی مجموعی تعداد 92،290 ہوگئی۔
ملک میں سرگرم کیسز کی شرح 16.67 فیصد،اموات کی شرح 1.59 فیصد جبکہ کورونا سے شفایابی کی شرح 81.74 فیصد رہی۔