اجین ،26 (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں کورونا انفیکشن کے 37 نئے معاملے آنے کے بعد اب ان کی تعداد بڑھکر 2800 کے پار ہوگئی،جبکہ ان میں سے 2241 مریض علاج کے بعد ٹھیک ہوکر گھر پہنچ چکے ہیں۔
چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر نے کل رات جاری ہیلتھ بلیٹن میں بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹے میں 1115 موصول نمونوں میں سے 37 کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔
ان میں سے 28 اجین شہر کے اور ضلع کے ناگدا قصبے کے چار،بڑ نگر تحصیل کے تین اور کھاچرود اور ماہد پور تحصیل کے ایک ایک مریض شام ہیں ۔