نئی دہلی ، 28 ستمبر ( یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو شہید بھگت سنگھ کی یوم پیدائش پر انہیں یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سالہا سال تک ہم سبھی کیلئے تحریک کا سرچشمہ رہیں گے۔
ہندوستان کے عظیم بیٹے شہید بھگت کی آج 113 ویں یوم پیدائش ہے۔
شاہ نے کہا ’’جدوجہد آزادی کو نئی سمت دینے اور ملک کے نوجوانوں میں آزادی کے عزم کو بیدار کرنے والے شہید بھگت سنگھ کو سیلیوٹ۔ بھگت سنگھ سالہاسال تک ہم سبھی ہندوستانیوں کیلئے تحریک کا سرچشمہ رہیں گے‘‘۔