واشنگٹن ،04اکتوبر(اسپوتنک) کورونا وائرس (کووڈ-19 ) انفیکشن سے متاثر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت میں بہتری ہورہی ہے اور اب انہیں بخار نہیں ہے اب وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سین کانلے کے مطابق صدر کے علاج کے بعد ان کی صحت میں مناسب بہتری ہوئی ہے اور کل شام انہوں نے بغیر کسی پریشانی کے ریمیڈیسو کی دوسری خوراک لی۔ دن بھر ان کا باڈی ٹمپریچر 96 اور 98 ڈگری کے درمیان رہا۔ انہیں بخار نہیں ہے اور اضافی آکسیجن کی ضرورت بھی نہیں ہے۔اب وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔
مسٹر کالن نے بتایا کہ ابھی تک وہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہیں لیکن ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے ٹھیک ہونے کے سلسلے میں پوری طرح سے مطمعین ہے۔
ریلیز کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے ہفتے کی شام بزنیس شروع کرتے ہوئے اور بغیر کسی پریشانی کے اسپتال کے کپڑوں میں میری لینڈ کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے ارد گرد گھومتے ہوئے بتایا ۔
میڈیکل سینٹر کے ذریعہ ہفتے کو مسٹر ٹرمپ کا چار منٹ کا ویڈیو جاری کیا گیا،’’مسٹر ٹرمپ نے کہاکہ وہ بہتر محسوس کررہے ہیں اور جلد ہی واپس لوٹیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگلے کچھ دن ’اصلی امتحان‘ ہونے والا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ جمعہ کو مسٹر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے کورونا متاثر پائے جانے کے بعد انہیں میری لینڈ کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔