عراق میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب و انصار کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ جاری ہے اور عراق کے گوشہ و کنار سے لاکھوں عزادار یا تو کربلا پہنچ چکے ہیں یا پھر آج شام تک کربلا پہنچ جائیں گے۔
العربی الجدید کے مطابق سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر دسیوں لاکھ زائرین پیدل مارچ کرتے ہوئے کربلا پہنچ رہے ہیں اور کربلا میں زائرینِ حسین کا ٹھاٹے مارتا ہوا سمندر موجزن ہے۔









