نئی دہلی،9 اکتوبر(یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے فعال کیسز میں کمی کا سلسلہ جارہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8،833 ایکٹیو کیسز کم ہوئے جس سے یہ تعداد 8،93،592 رہ گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78،365 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس مہلک وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ 59.06،069 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں کووڈ ۔19 سے70،496 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 69،06،152 ہوگئی ہے۔گذشتہ اتوار کے بعد سے ملک میں ایکٹیو کیسز میں لگاتار کمی آ رہی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 964 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں جان لیوا وباکورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1،06،490 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 8،93،592 فعال کیسز موجود ہیں۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 12.94 فیصد، شفایابی کی شرح 85.52 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.54 فیصد ہے۔