روس کے وزیر خارجہ نے متنازعہ علاقے قرہ باغ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے آرمینیا اور آذربائیجان کے مذاکرات پر رضامند ہونے کی خبر دی ہے۔فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان متنازعہ علاقے قرہ باغ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات پر رضامند ہو گئے ہیں اور 10 اکتوبر کی شب سے دونوں ملکوں کے مابین جنگ بندی کا عمل شروع ہوجائے گا۔









