واشنگٹن، 11 اکتوبر (یو این آئی) وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سین کونلے نے اتوار کو کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے دیگر لوگوں میں کورونا انفیکشن پھیلنے کا اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ڈاکٹر کونلے کی جانب سے جمعرات کے بعد سے مسٹر ٹرمپ کی صحت کے سلسلے میں پہلی بار یہ جانکاری دی گئی۔
واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ نے سنیچر کو وائٹ ہاؤس میں ماسک کے بغیر اپنے حامیوں سے خطاب کیا تھا۔