ہیلسنکی: گزشتہ دنوں فن لینڈ کے ایک ماہی گھر (ایکویریئم) میں ’’میکو‘‘ نامی ایک خونخوار مچھلی کی سولہویں سالگرہ منائی گئی تاکہ اس کا ڈپریشن اور احساسِ تنہائی دُور کیے جاسکیں۔میکو کا تعلق ’’گروپر‘‘ قسم کی مچھلیوں سے ہے جنہیں بہت خطرناک اور خونخوار سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ صرف اپنے سے چھوٹی مچھلیوں ہی کو نہیں کھاتیں بلکہ اپنے سے بڑی جسامت والی مچھلیوں تک پر حملہ کرکے ان کی کھال اُدھیڑ دیتی ہیں۔









