ممبئی۔ بالی ووڈ فلم صنعت کے لئے سال 2020 بیحد ہی افسوسناک رہا۔ ایک بار پھر افسوسناک خبر سامنے آ رہی ہے۔ اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم’ مہندی’ میں کام کر چکے ان کے شریک اداکار فراز خان کا انتقال ہو گیا ہے۔ فراز خان کافی وقت سے سنگین طور پر بیمار چل رہے تھے۔ وہ 46 سال کے تھے اور بنگلورو کے ایک اسپتال میں ایک طویل مدت سے بھرتی تھے۔ سوشل میڈیا پر پوجا بھٹ نے یہ اطلاع دی۔









