نئی دہلی، 9 نومبر (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب سرگرم معاملات کی شرح چھ فیصد سے کم ہوگئی جبکہ سے ہوگئی ہے جبکہ ری کوری کی شرح 92.5 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے اعداد و شمار کے مطابق اتوار کے روز نئے معاملات میں معمولی اضافہ ہوا تھا اور ہفتے کے روز 45674 کے مقابلے 45903 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85.53 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ اس دوران 48405 مریض صحت مند اور 490 افرادانتقال کرگئے۔ اب تک ملک میں 79.13 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور 126611 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسوں کی تعداد 2992 کم ہوکر 509673 ہوگئی ہے۔
اس وقت صحت مند افراد کی شرح 92.56، اموات کی شرح 1.48 اور سرگرم معاملوں کی شرح 5.96 فیصد ہے۔
اس مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں سرگرم معاملوں میں مسلسل کمی آنے سے ان کی تعداد ایک لاکھ کم ہوگئی ہے، جو ایک وقت تین لاکھ سے زیادہ ہوگئی تھی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2772 کی کمی کی وجہ سے، ان کی تعداد کم ہوکر 97296 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 125 کے ساتھ 45240 ہوگئی ہے۔ اس دوران 8232 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے اس وبا سے راحت پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 15.77 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔