سعودی عرب کے شہر جدہ میں جنگ عظیم اول کے متاثرین کی یاد میں منعقدہ تقریب پر بم حملے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جس میں کئی یورپی سفارت کار بھی شریک تھے۔خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘جدہ میں غیر مسلموں کے قبرستان میں جنگ عظیم اول کے خاتمے سے متعلق سالانہ تقریب جاری تھی جس میں فرانس سمیت کئی قونصل خانوں کے عہدیدار شریک تھے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘تقریب میں آئی ای ڈی حملہ کیا گیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے’۔فرانس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ‘فرانس اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے’۔









