ماسکو، 19 نومبر (اسپوتنک) افغانستان کے کاگذار وزیر خارجہ حنیف اتمر نے کہا ہے کہ طالبان جنگجو خود کو القاعدہ سے علاحدہ نہیں کر پا رہے ہیں۔
مسٹر اتمار نے روسی اخبار روسیسکایا گازتا سے کہا،’بد قسمتی سے امریکہ اور طالبان کے مابین دوحہ معاہدہ ہونے کے باوجود وہ (طالبان) القاعدہ اور غیر ملکی دہشت گرد گروہ سے خود کو الگ نہیں کرنا چاہتے ہیں‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 20 فیصد طالبان اراکین کا گھر افغانستان میں نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور طالبان نے گذشتہ 29 فروری کو دوحہ میں امن معاہدے پر دستخط کیا تھا۔ اس کے تحت امریکی فوجیوں کا دھیرے دھیرے انخلاء کے ساتھ ساتھ بین افغان مذاکرے کا آغاز کرنے کی بات طے پائی ہے۔ اس معاہدے نے طالبان اور افغانستان حکومت کے مابین مذاکرے کی راہ ہموار کی تھی لیکن ابھی بھی دونوں کے مابین تناؤ برقرار ہے۔