نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم کے سرکردہ اسپنر ہربھن سنگھ نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ دورے پر وراٹ کوہلی کی موجودگی میں کے ایل راہل اور چتیشور پجارا کے پاس خود کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے۔
ہربھجن نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ کے ایل راہل اور چتیشور پجارا بڑے کھلاڑی ہیں اور انہیں وراٹ کی غیرموجودگی میں خود کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔
وراٹ ایک بڑے کھلاڑی ہیں اور وہ آسٹریلیا دورہ پر جاتے ہیں تو وہ رن بناتے ہیں۔ ان کی غیرموجودگی میں کچھ کھلاڑیوں کے پاس آگے بڑھنے کا بہترین موقع ہوگا۔
ہندوستانی کپتان وارٹ کوہلی 27 نومبر سے شروع ہونے والی محدود اووروں کی سیریز اور 17 دسمبر کو ایڈیلیڈ میں ہونے والے پہلے ٹسٹ کے بعد ملک واپس لوٹ آئیں گے ۔
ہندوستان کے لئے 103 ٹسٹ میچوں میں 417 وکٹ حاصل کرچکے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اگر روہت شرما ٹسٹ سیریز میں اننگز کی شروعات کرتے ہیں تو یہ بڑی بات ہوگی۔
واضح رہے کہ روہت نے 20-2019 میں ہندوستان کے لئے ٹیسٹ سیریز میں اننگز کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل روہت کو چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ چھوڑنا پڑے تھے اب وہ آسٹریلیا کے دورے پر واپسی کریں گے۔